فیصل آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاز کی بہتر پیداوار کے لئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کے لئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس …
فیصل آباد، کاشتکار وں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاز کی بہتر پیداوار کے لئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کے لئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








