فیصل آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ فیصل آبادڈویژن میں گندم بڑھاؤ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ اس مہم کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں کل447 پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جس میں 120 روڈ شوز اور250 کے لگ بھگ کاشتکاروں کے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں، نیزگندم مہم کے لیے فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں 17 مراکز، …
فیصل آبادڈویژن میں گندم بڑھاؤ مہم جاری،14 نومبر تک447 پروگرامزاور120روڈ شوز کیے جائیں گے، ڈائریکٹر محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ فیصل آبادڈویژن میں گندم بڑھاؤ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ اس مہم کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں کل447 پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جس میں 120 روڈ شوز اور250 کے لگ بھگ کاشتکاروں کے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں، نیزگندم مہم کے لیے فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں 17 مراکز، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، جھنگ میں 9اور چنیوٹ میں 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔
کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ، ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ پنجاب کے 6 ڈویژنزبشمول فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، گجرات اور گوجرانوالہ میں کھیت کھیت، کھلیان کھلیان دورے کر رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو بر وقت گندم کی بوائی، کھادوں کے متناسب استعمال، جڑی بوٹیوں کے تدارک و دیگر زرعی سفارشات سے آگاہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال فیصل آباد کی فی ایکڑ گندم کی پیداوار 38 من تھی جسے امسال 44 من تک پہنچانے کا ہدف دیا گیا ہے۔زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سائل سائنسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے زرعی یونیورسٹی اپنے طلبہ کو گندم بڑھاؤ مہم میں کاشتکاروں کی دہلیز پر بھیجتی ہے تاکہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے غذائی استحکام کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم سے نہ صرف کسانوں کو زرعی سفارشات سے روشناس کروایا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں اور طلبہ کو کاشتکاروں کے حقیقی مسائل سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6 ڈویژنز بشمول لاہور، سرگودھا، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں گندم بڑھاؤ مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے۔اس موقع پرمحکمہ زراعت ایکسٹینشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد محمود نے بھی خطاب کیا۔








