فیصل آباد ،کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کو تنے کے گلاؤ کی بیماری سے بچائو کے لئےفوری اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کو تنے کے گلاؤ کی بیماری سے بچائو کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ شدید موسم سرما، دھند،سموگ اورکورے کے باعث بینگن کی پنیری پر تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہو …

فیصل آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کو تنے کے گلاؤ کی بیماری سے بچائو کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ شدید موسم سرما، دھند،سموگ اورکورے کے باعث بینگن کی پنیری پر تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جو پودوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار پنیری پر گہری نظر رکھیں اور تنے کے گلاؤ کی بیماری کے حملہ کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی اس کے تدارک کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ دیگر پودوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے تنے پر پہلے ہلکا سیاہ یا بھورا نشان بنتاہے جو بعد ازاں پھیل کر دائرے کی شکل اختیار کرلیتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے پودے کو خوراک کی ترسیل رک جاتی ہے اور پودے مرجھا جاتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں