فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی

فیصل آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ مقررہ وقت پرصبح 8 بجے شروع ہوگئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 اوراین اے 104فیصل آباد جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116فیصل آباد میں پولنگ کے موقع پر ووٹرز کی سہولت اور امن و …

فیصل آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ مقررہ وقت پرصبح 8 بجے شروع ہوگئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 اوراین اے 104فیصل آباد جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116فیصل آباد میں پولنگ کے موقع پر ووٹرز کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 96جڑانوالہ میں کل ووٹرز کی تعداد 587124 ہے جن میں مرد ووٹرز 314133 جبکہ 272991 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔حلقہ این اے96میں مجموعی طور پر 345 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں کے 125 پولنگ اسٹیشن اور خواتین کے 122 پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ 98 پولنگ اسٹیشن جوائنٹ ہیں۔

قومی اسمبلی کے دوسرے حلقہ این اے 104میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 557637 ہے جن میں مرد ووٹرز 292108 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 265529ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد1میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 289690 جبکہ اس میں مرد ووٹرز 155901 اور خواتین ووٹرز 133789 ہیں اس حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 171ہے جن میں 53 مردوں کیلئے، 49 خواتین کیلئے اور 69 مشترکہ قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے291 پولنگ بوتھ اور خواتین کیلئے257 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آبادمیں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 234255ہے جن میں مرد ووٹرز 124043 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 110212ہے۔ مذکورہ حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنزکی تعداد 159ہے جن میں سے 77 مردوں کیلئے،75 خواتین کیلئے اور7 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

حلقہ پی پی 116 فیصل آبادمیں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد276280 ہے جن میں مرد ووٹرز 145927 اور خواتین ووٹرز 130353 شامل ہیں۔ اس حلقہ میں کل190 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 98 مردوں کے لیے اور 92 خواتین کیلئے قائم کیے گئے ہیں جبکہ کل 544 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 285 مردوں کیلئے اور 259 خواتین کیلئے قائم کئے گئے ہیں جہاں ووٹرز اپنا حق ائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

مزید خبریں