فیصل آباد میں 4 ایکڑماڈل فارم پر کپاس کی کاشت،35 من فی ایکڑ کپاس کا حصول

فیصل آباد ۔ 01 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمود نے جے کے ماڈل فارم چک نمبر107 ج ب کا دورہ کیاجہاں گزشتہ سال محکمہ زراعت (توسیع) کے عملہ نے کپاس کو نہ صرف چار ایکڑ پر متعارف کرایا بلکہ چیکنگ،دیکھ بھال اور بروقت مشاورت کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے35 من فی ایکڑ کپاس کے حصول یقینی بنایاجبکہ گزشتہ سال کی تسلی بخش اور حوصلہ …

فیصل آباد ۔ 01 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمود نے جے کے ماڈل فارم چک نمبر107 ج ب کا دورہ کیاجہاں گزشتہ سال محکمہ زراعت (توسیع) کے عملہ نے کپاس کو نہ صرف چار ایکڑ پر متعارف کرایا بلکہ چیکنگ،دیکھ بھال اور بروقت مشاورت کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے35 من فی ایکڑ کپاس کے حصول یقینی بنایاجبکہ گزشتہ سال کی تسلی بخش اور حوصلہ افزا کپاس کی پیداوار سے اس ماڈل فارم پر امسال بھی محکمہ زراعت (توسیع) کی کاوشوں سے کپاس کاشت ہو رہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (تو سیع) نے اپنے دورہ کے دوران موقع پر موجود جے کے فارم کے منیجر علی احمد سے ملاقات کی اور کپاس کے موجودہ ٹرپل جین،راؤنڈ اپ فری اقسام اور محکمہ زراعت (توسیع) کی طرف سے باقاعدہ پیسٹ سکاوٹنگ شیڈول کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں ہر گاؤں کی سطح پر کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر کپاس کی کاشت سے لے کر چنائی تک تمام مراحل کے بارے میں آگاہی پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔

فارم منیجرنے پچھلے سال کے مقابلے میں 25 ایکڑ کپاس کاشت کے بارے میں یقین دہانی کرائی اور محکمہ زراعت (توسیع) تحصیل چک جھمرہ کے عملہ کی کاوشوں کو سراہا اور اعادہ کیا کہ اس سال ہم پچھلے سال کی نسبت زیادہ محنت کر کے فی ایکڑ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد نے سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے ان کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جاری کردہ سکیموں اور پراجیکٹ کی تحصیل بھر کے کاشتکاروں کو بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کپاس کی فصل کے اہداف کو حاصل کرنے کے بارے میں یونین کونسل اور ہر گاؤں کی سطح پر محکمہ زراعت (توسیع) کی سفارشات کا جائزہ لیااور مارکیٹ میں معیاری کھاد، بیج اور زرعی زہروں کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کپاس کے بیج کی دستیابی کو سراہتے ہوئے مارکیٹ ڈیلرز کو ہدایات جاری کیں کہ کپاس کا اعلیٰ کوالٹی کا بیچ مناسب ریٹ پر اور محکمہ زراعت (توسیع) کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق عمل کریں اور ہر کاشتکار کو مکمل طور پر رہنمائی بھی دیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ڈاکٹر محمد زاہد،عثمان جاوید چیمہ زراعت آفیسر (توسیع) چک جھمرہ، شعبان جاوید زراعت آفیسر(توسیع) سالاروالا اور محکمہ زراعت (توسیع) چک جھمرہ کے عملہ کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی جذبہ،لگن اور محنت کے ساتھ کسان کی دہلیز تک حکومتی پالیسیوں کو پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

مزید خبریں