فیصل آباد، عدالت نے مخالف کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنا دی

126
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو14 سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

فیصل آباد۔ 28 فروری (اے پی پی):سیشن کورٹ نے مخالف کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے 5 مئی 2022 کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنا کر مخالف افتخار ماہیا کو قتل کردیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارشد نے تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم چاند ارشد کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو 6ماہ قید کی مزید سزا بھگتناہوگی۔فاضل عدالت نے مجرم کے 5 ساتھیوں محمد ارشد،بشیر،محسن بشیر،عرفان بشیر اور نذیر بشیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔