اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):فیصل بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال 2025کے دوران بینک کو 22.46ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو کیلنڈر سال 2024کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے۔ سال 2024میں فیصل بینک کو23.89ارب روپے کا خالص …
فیصل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں سالانہ بنیادوں پر6فیصدکمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):فیصل بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال 2025کے دوران بینک کو 22.46ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو کیلنڈر سال 2024کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے۔
سال 2024میں فیصل بینک کو23.89ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ سال 2025میں فیصل بینک کی فی حصص آمدنی 14.80 روپے ریکارڈکی گئی جو سال 2024میں 15.74 روپے تھی۔ ٹیکسوں کی مد میں بینک نے گزشتہ سال کے دوران 25.80ارب روپے اور سال 2024میں 27.86 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو 6.49ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو سال 2024کی آخری سہ ماہی کے 3.545ارب روپے کے مقابلے میں 83فیصد زیاد ہ ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 4.28 روپے ریکارڈ کی گئی۔








