پاکستان آئل فیلڈز کے سالانہ منافع میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
فیلڈز کے سالانہ منافع میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستان آئل فیلڈز کے سالانہ منافع میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان آئل فیلڈز کا منافع 33.8ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کو 23ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح مالی سال 25-2024 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان آئل فیلڈز کے منافع میں 10.8 ارب روپے یعنی 46.95 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









