فیصل آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیلڈ افسران کو موٹر سائیکل کی فراہمی سے دور دراز علاقوں تک بر وقت رسائی حاصل ہوگی جس سے مویشی پال حضرات کے بہت سارے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاسکیں گے۔ وہ محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام سول ویٹرنری ہسپتال …
فیلڈ افسران کو موٹر سائیکل کی فراہمی سے دور دراز علاقوں تک بر وقت رسائی حاصل ہوگی، ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد
فیصل آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیلڈ افسران کو موٹر سائیکل کی فراہمی سے دور دراز علاقوں تک بر وقت رسائی حاصل ہوگی جس سے مویشی پال حضرات کے بہت سارے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاسکیں گے۔ وہ محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں منعقدہ تقریب خطاب کر رہے تھے۔
تقریب میں ضلع بھر کے 75 ویٹرنری آفیسرز میں موٹر سائیکلز تقسیم کی گئیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ویٹرنری سروس ڈیلیوری کومزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت سے مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ یہ اقدام دیہی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔









