فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کی اخلاقیات پر 7 اکتوبر کو ہونے والے بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کریں گے، جو پاکستان میں یونیسکو کے دفتر کے زیر اہتمام سائنس، اخلاقیات اور جدت کے موضوع پر ویبینار سیریز کا دوسرا حصہ ہے
فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اخلاقیات پر 7 اکتوبر کو ہونے والے یونیسکو کے ویبینار سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کی اخلاقیات پر 7 اکتوبر کو ہونے والے بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کریں گے، جو پاکستان میں یونیسکو کے دفتر کے زیر اہتمام سائنس، اخلاقیات اور جدت کے موضوع پر ویبینار سیریز کا دوسرا حصہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اس ویبینار میں دیگر بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ اس سیشن میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت سے وابستہ اخلاقی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔یہ ویبینار پائیدار ترقی کے لیے سائنس کی بین الاقوامی دہائی 2024-2033کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری بائیو ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی علوم کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سائنسدان اور محقق ہیں اور سائنس میں اخلاقیات کے لیے 2015 کے یونیسکو ایویسینا پرائز (UNESCO Avicenna Prize) کے وصول کنندہ بھی ہیں۔انہیں سائنسی اور تحقیقی خدمات کے اعتراف میں صدرِمملکت کی جانب سے تمغہ امتیاز اورستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔یونیسکو کے زیر اہتمام ویبینار 7 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔







