قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ملک دل احمد لابر کی رہائش گاہ آمد، ڈاکٹر عقیل حسین لابر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ملتان۔21نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی ملک دل احمد لابر کی رہائش گاہ پہنچے اور سابق ایم ایس خواجہ فرید ہسپتال ملتان ڈاکٹر عقیل حسین لابر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ قائم مقام صدر نے مرحوم کے بھائی اور ملک دل احمد لابر کے بیٹے ملک شکیل حسین لابر سے ملاقات کی اور ڈاکٹر عقیل حسین لابر کے انتقال پر گہرے …

ملتان۔21نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی ملک دل احمد لابر کی رہائش گاہ پہنچے اور سابق ایم ایس خواجہ فرید ہسپتال ملتان ڈاکٹر عقیل حسین لابر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ قائم مقام صدر نے مرحوم کے بھائی اور ملک دل احمد لابر کے بیٹے ملک شکیل حسین لابر سے ملاقات کی اور ڈاکٹر عقیل حسین لابر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، عزیز اکبر بیگ، ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ، ملک ناظم حسین لابر، کاظم حسین لابر، حاجی لیاقت علی بوسن، نواب اصغر خان، شوکت گوپانگ اور شہاز وینس بھی موجود تھے۔

مزید خبریں