قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا سابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو عظیم خان غوریزئی اور سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار نثار علی خان ہزارہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سابق سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) اعظم خان غوریزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان غوریزئی کے انتقال سے ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب ایک شفیق اور قابل احترام شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سابق سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) اعظم خان غوریزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان غوریزئی کے انتقال سے ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب ایک شفیق اور قابل احترام شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔دریں اثناء قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معروف سماجی، سیاسی و قبائلی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار نثار علی خان ہزارہ کے انتقال پر بھی دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سماجی، سیاسی اور عوامی خدمات قابل قدر ہیں، ان کا انتقال اہل علاقہ اور ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

 

مزید خبریں