پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
قادر مندوخیل کی ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور ملک کی ترقی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے۔قادر مندوخیل نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔








