آستانہ۔27نومبر (اے پی پی):قازقستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تجارت گزشتہ پانچ برس کے دوران 4 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ کازانفارم کے مطابق یہ بات قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ اکوردا پیلس میں توسیع شدہ مذاکرات کے دوران کہی۔صدر قاسم جومارت توقائیف نے کہا کہ ترکمان صدر کا سرکاری دورہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اس سے دونوں …
قازقستان اور ترکمانستان کی باہمی تجارت میں 4 گنا اضافہ

مزید خبریں
آستانہ۔27نومبر (اے پی پی):قازقستان اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تجارت گزشتہ پانچ برس کے دوران 4 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ کازانفارم کے مطابق یہ بات قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقائیف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ اکوردا پیلس میں توسیع شدہ مذاکرات کے دوران کہی۔صدر قاسم جومارت توقائیف نے کہا کہ ترکمان صدر کا سرکاری دورہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع البنیاد بین الریاستی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں پرانے دوستانہ تعلقات، اچھی ہمسائیگی کے اصول اور مشترکہ ثقافتی و تاریخی اقدار نے قازقستان اور ترکمانستان کے درمیان ہم آہنگ اور مضبوط تعاون کو جنم دیا ہے، جو سٹریٹجک پارٹنرشپ کے جذبے سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر یکساں مؤقف پایا جاتا ہے اور مذاکرات میں دوطرفہ تعاون سے متعلق اہم موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو ترقی دینے پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا۔ صدر قاسم جومارت توقائیف نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت نصف ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہے جو پہلے کے مقابلے میں چار گنا اضافہ ہے۔ترکمان سرمایہ کاری سے چلنے والی 140 سے زائد کمپنیاں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ قازقستان کی ترکمانستان میں مجموعی سرمایہ کاری 120 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔








