22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں معاشرتی، ریاستی اور قومیتی تعلقات کے نظریہ...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں معاشرتی، ریاستی اور قومیتی تعلقات کے نظریہ پر سیشن

- Advertisement -

گلگت۔16اپریل (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں پاکستان کے معاشرتی، ریاستی اور قومیتی تعلقات کےنظریہ پرجامع اور فکر انگیز سیشن کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سیشن کا بنیادی مقصد 21ویں صدی کے چیلنجز اور مواقع پر گہرائی سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ سیشن میں معروف مصنف بریگیڈئر( ریٹائرڈ)طاہر محمود نے پاکستان کے سیاسی و معاشرتی ڈھانچے کا تجزیہ پیش کیا اور ان پیچیدہ تعلقات کے متنوع پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔سیشن میں یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الحمید لون اور پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اہمیت کے حامل سیشن کے انعقاد کو طلباء کے لیے معاون قرار دیا۔سیشن میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی اسٹاف کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور علمی گفتگو سے بھرپور استفادہ کیا۔

لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔ جہاں طلباء نے اپنے سوالات پیش کیے اور گیسٹ سپیکر کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران نے ان کے جوابات دیے۔ طلباء نے اس سیشن کو نہ صرف علمی معلومات کے حصول سمیت انہیں موجودہ دور کے اہم مسائل پر فکری تبادلہ خیال کے لیے اہم ذریعہ قرار دیا۔ سیشن کاانعقاد کے آئی یو پرووسٹ آفس نے یونیورسٹی کی مختلف سوسائٹیز جن میں آرٹس، کلچر اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی، یوتھ ایمپاورمنٹ کلب، ایمبیسڈر آف چینج، گرین یوتھ موومنٹ، میپ سوسائٹی اور وائی پی ڈی سی کی مدد سے کی تھی۔ یونیورسٹی نے تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے اس طرح کے سیشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں