قلعہ سیف اللہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت 85 کروڑ روپے کے 53 ترقیاتی منصوبے مکمل

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں فیز ون اور فیز ٹو کے مجموعی طور پر 53 ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، ان منصوبوں پر 85 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

قلعہ سیف اللہ۔23ستمبر (اے پی پی):بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں فیز ون اور فیز ٹو کے مجموعی طور پر 53 ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، ان منصوبوں پر 85 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

بی ایس ڈی آئی حکام کے مطابق مکمل کیے گئے منصوبوں میں مواصلاتی نیٹ ورک کے لیے سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں اور دفاتر کی سولرائزیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، حفاظتی بند، سیوریج نظام اور تعلیمی سہولیات شامل ہیں۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ)، سول انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کی نگرانی کی، جس پر مقامی آبادی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔