قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری محمود بشیر ورک ،سابق ارکان قومی اسمبلی ،دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے پاک فوج اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
قومی اسمبلی میں چوہدری محمود بشیر ورک ،سابق ارکان قومی اسمبلی ،دہشت گردی کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افسروں اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری محمود بشیر ورک ،سابق ارکان قومی اسمبلی ،دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے پاک فوج اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک ،سابق ارکان قومی اسمبلی منیر اظہر ،چوہدری محمد اشرف ،فتنہ خوارج کے خلاف کاروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن فاروق اور لفٹیننٹ شیراز بابر سمیت ایس پی ٹریفک اکبر شنواری اور دہشت گردی کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج اور پولیس تمام سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی جائے ۔
سپیکر کے کہنے پر حافظ محمد نعمان نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرائی۔







