قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔
قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں جولائی اور اگست 2026 کے دوران قومی برآمدات کا حجم 5.46 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی اگست 2025 میں برآمدات سے 5.10 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 0.36 ارب ڈالر یعنی 7.05 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں درآمدات میں 13.02فیصد اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کاحجم 11.13ارب ڈالر کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران 12.58 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔








