اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ، نئی شرحوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 9 بیسس پوائنٹس کے اضافے سے 11.22 فیصد سے بڑھا کر 11.31 فیصد ، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 19 بیسس …
قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ، نئی شرحوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 9 بیسس پوائنٹس کے اضافے سے 11.22 فیصد سے بڑھا کر 11.31 فیصد ، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد شرح 11.61 فیصد سے بڑھ کر 11.80 فیصدہوگئی ہے۔
ساروا اسلامک سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 8 بیسس پوائنٹس اضافے سے 11.25 فیصد سے بڑھ کر 11.33 فیصد، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 12.60 فیصد سے 12.72 فیصد جبکہ پنشنر بینیفٹس اکائونٹس پر بھی منافع کی شرح 12.60 فیصد سے بڑھا کر 12.72 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ ساروا اسلامک ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 11.25 فیصد سے بڑھا کر11.33 فیصد کردی گئی ہے۔ قومی بچت کی مذکورہ سکیموں پر نظرثانی شدہ منافع کی شرح کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگیا ہے۔








