اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو نے ایف سی ہیڈکواٹرز پشاور پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہارد جوانوں کی قربانیاں لازوال اور کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں شہید ہونے والے اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے …
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو کی ایف سی ہیڈکواٹرز پشاور پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو نے ایف سی ہیڈکواٹرز پشاور پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہارد جوانوں کی قربانیاں لازوال اور کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں شہید ہونے والے اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں، یقیناً ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں لازوال اور کاوشیں قابل تحسین ہیں مگر اس فتہ کی بیخ کنی سیاست سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف مشترکہ کاوشوں اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد میں ہی پنہاں ہے۔








