قوم آپ کی مقروض ہے، آپ کے بیٹے کی قربانی کی بدولت ہم محفوظ ہیں، میجر سعد بن زبیر شہید کے والد کے ٹویٹ پر وزیر دفاع کا ردعمل
قوم آپ کی مقروض ہے، آپ کے بیٹے کی قربانی کی بدولت ہم محفوظ ہیں، میجر سعد بن زبیر شہید کے والد کے ٹویٹ پر وزیر دفاع کا ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میجر سعد بن زبیر شہید کے والد کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شہید اور ان کے اہلِ خانہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ میجر سعد بن زبیر شہید کے والد محمد زبیر خان نے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قرآنی آیت کا حوالہ دیا کہ:”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں شعور نہیں (سورۃ البقرہ، آیت 154)۔
"شہید کے والد کے اس پُرعزم پیغام کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم آپ کی ہمیشہ احسان مند رہے گی اور یہ آپ کے بیٹے کی عظیم قربانی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔








