لائیوسٹاک شعبے میں اہم کامیابی،روسی ویکسین کی فراہمی بحال

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):لائیوسٹاک شعبے میں اہم کامیابی کے تحت روسی ویکسین کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی سہولت کاری سے لائیوسٹاک شعبے کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔پاکستان میں منہ اور کھر کی بیماریوں (FMD) سے لاکھوں مویشی متاثر ہو رہے ہیں جس سے مویشیوں کی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچ …

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):لائیوسٹاک شعبے میں اہم کامیابی کے تحت روسی ویکسین کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی سہولت کاری سے لائیوسٹاک شعبے کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔پاکستان میں منہ اور کھر کی بیماریوں (FMD) سے لاکھوں مویشی متاثر ہو رہے ہیں جس سے مویشیوں کی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔

گزشتہ تین سال کے دوران اس بیماری کے تقریباً 2,100 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے روسی فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (FMD) ویکسین کی فراہمی سے متعلق اہم مسئلہ کامیابی سے حل کر لیا گیا ہے۔ روس کے تجارتی نمائندے ڈینس اے نیو زوروف نے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا ہے ،اس اقدام سے مویشی پالنے والے کسانوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور بیماریوں سے بچاؤ کا نظام بہتر ہو گا ۔

بہتر ویکسین فراہمی سے لائیوسٹاک کی پیداوار، معیار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس اقدام سے پاکستان کے لائیوسٹاک شعبے کو ترقی، برآمدات کے مواقع اور پاکستان-روس تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ایس آئی ایف سی کے عملی اقدامات سے پاکستان کا لائیوسٹاک شعبہ جدت، پائیداری اور خود کفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔