ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر نائلہ نے کہا ہے کہ لائیوسٹاک کارڈ فیز2 کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن فارمرز نے لائیوسٹاک کارڈ فیز-ون کے قرضہ جات یا بقایا جات ابھی تک ادا نہیں کیے وہ فوری طور پر اپنے قرضہ جات کے بقایا جات کی رقم بینک آف پنجاب کی قریبی برانچ میں جمع کروائیں
لائیوسٹاک کارڈ فیز2 کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 09 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر نائلہ نے کہا ہے کہ لائیوسٹاک کارڈ فیز2 کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن فارمرز نے لائیوسٹاک کارڈ فیز-ون کے قرضہ جات یا بقایا جات ابھی تک ادا نہیں کیے وہ فوری طور پر اپنے قرضہ جات کے بقایا جات کی رقم بینک آف پنجاب کی قریبی برانچ میں جمع کروائیں تاکہ فیز-II سے مستفید ہونے کے اہل بن سکیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فامرز و زمیداران سے کہا کہ یاد رکھیں نادہندہ کسان لائیو سٹاک کارڈ فیز-II کی سہولیات سے ہرگز فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے جبکہ قرض کی بروقت ادائیگی آپ کو نئے بلا سود قرض کے حصول کے لیے اہل بنائے گی ہذا فوری طورپر اپنے ذمہ واجب الادا بقایا جات بینک آف پنجاب میں جمع کروا کر بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں اور لائیوسٹاک کارڈ فیز ٹو کی سہولیات سے فائدہ اُٹھایں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نائلہ نے کہا محکمہ لائیوسٹاک پنجاب مویشی پال کسانوں کی خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔








