کراکس ۔15نومبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاطینی امریکا اور کیریبین میں جنگ بھڑکانے کی کوششوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔تاس کے مطابق 35 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں بین الاقوامی قانون کے دفاع سے متعلق وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ میں امریکا کے …
لاطینی امریکا میں جنگ روکنے میں کردار ادا کریں، وینزویلا کے صدر کی امریکی عوام سے اپیل

مزید خبریں
کراکس ۔15نومبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاطینی امریکا اور کیریبین میں جنگ بھڑکانے کی کوششوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔تاس کے مطابق 35 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں بین الاقوامی قانون کے دفاع سے متعلق وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ میں امریکا کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان عناصر کو روکیں جو کیریبین میں جنگ چھیڑنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں نہ صرف مادورو یا وینزویلا کے خلاف ہیں بلکہ ’’تمام انسانیت‘‘ کے خلاف ہیں۔ ان کا خطاب وینیزولانا ڈی ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے آخری کلمات اور نعرہ "وینزویلا وانٹ پیس” انگریزی میں ادا کیا۔صدر نکولاس مادورو نے کہا کہ نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کے بعد دنیا میں پُرامن بقائے باہمی کی امید پیدا ہوئی تھی، اور اب امریکی براعظم میں نازی فاشزم کے دوبارہ سر اٹھانے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاطینی امریکی اقوام کی وحدت کیریبین میں جنگ بھڑکانے کی ’’سامراجی کوششوں‘‘ کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر صدر نکولاس مادورو نے زور دیا کہ آج دنیا بھر میں ایک مضبوط عالمی یکجہتی تحریک موجود ہے، جس میں ’’لاکھوں لوگ امن، خودمختاری، حقِ خودارادیت اور لاطینی امریکا و کیریبین کے مستقبل کے حق میں اپنی آواز اٹھا رہے ہیں، اور پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں۔








