لاہور،حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ملزمان گرفتار
لاہور،حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔6مئی (اے پی پی):ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی جانب سے کی گئیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی منیر اور نادر شامل ہیں جنہیں مختلف کارروائیوں کے دوران لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم محمد علی منیر حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضے سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی جبکہ حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کیے گئے۔دوسری جانب ملزم نادر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ ملزم جعلی مصنوعات کا ذخیرہ کرنے اور فروخت میں ملوث تھا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








