لاہور۔23نومبر (اے پی پی):صوبہ بھر کی طرح لاہور کے حلقہ این اے 129 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہو گیا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، …
لاہور ،حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):صوبہ بھر کی طرح لاہور کے حلقہ این اے 129 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل اتوار کی صبح 8 بجے شروع ہو گیا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، پولنگ اسٹیشنز پر معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور خواجہ سرائوں کا ووٹ ترجیحی بنیاد پر کاسٹ کروایا جائے گا، پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز ووٹ کی رازداری کو برقرار رکھیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر لینے سے اجتناب کریں ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجموعی طور پر 3 سو 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گے ہیں جبکہ70 پولنگ اسٹیشنز مرد و خواتین کے مشترکہ ہوں گے، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔واضح رہے کہ این اے 129 کی نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔








