محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی سفید مکھی کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپاس کے کاشتکار سفید مکھی کے تدارک کیلئے فصل کی خاص طور پر ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاوٹنگ کریں اور کپاس کی فصل کے کھیت اور اسکے اردگرد جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں۔
لاہور ،سفید مکھی کے تدارک کیلئے کپاس کی ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاوٹنگ کریں ،محکمہ زراعت

مزید خبریں
لاہور۔10اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی سفید مکھی کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپاس کے کاشتکار سفید مکھی کے تدارک کیلئے فصل کی خاص طور پر ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاوٹنگ کریں اور کپاس کی فصل کے کھیت اور اسکے اردگرد جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں۔ اس کے علاوہ متبادل میزبان فصلات پر سفید مکھی کا بر وقت تدارک کریں۔ کاشتکار کپاس کی فصل کو پانی کی کمی ہر گز نہ آنے دیں اور فصل کی ضرورت اور موسمی حالات کے مطابق آبپاشی کریں۔سفید مکھی کے کنٹرول کیلئے 20 پیلے چکنے والے کارڈز فی ایکٹر لگائیں اور ہر 15 دن کے وقفے کے بعد چپکنے والا گلو دوبارہ لگائیں۔سفید مکھی کے نقصان کی معاشی حد 5 بالغ یا بچہ یا دونوں ملا کر فی پتہ ہو تو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔ کاشتکارایک ہی کیمسٹری کی زرعی زہروں کے بار بار استعمال سے گریز کریں اور سپرے سے پہلے سپرے مشین کی کیلی بریشن کریں۔ سپرے کیلئے ترجیحا ہالوکون نوزل/ پاور سپرئیرکا استعمال کریں








