محکمہ زراعت پنجاب نے گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے حکمت عملی جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکارشدید گرمی سے بچاو کیلئے ترجیحا گرمی کو برداشت کرنے والی اقسام کاشت کریں۔
لاہور ،محکمہ زراعت نے گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے حکمت عملی جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔1جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے حکمت عملی جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکارشدید گرمی سے بچاو کیلئے ترجیحا گرمی کو برداشت کرنے والی اقسام کاشت کریں۔گرمی کی شدت (ہیٹ ویو) کے پیش نظر کپاس کی بوائی سے پہلے زمین میں گہر اہل چلایا جائے اور ڈبل رانی دی جائے تاکہ مٹی میں نمی کاذخیرہ بڑھے، زمین نرم ہواور فصل گرمی کے دبا کو بہتر برداشت کر سکے۔موسمی یا پچھپتی کپاس کاشت کی صورت میں گرمی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے 3 دن کے وقفے سے پانی لگائیں۔
پانی کی ضرورت کو جانچنے کے بعد اگر فصل کو پانی کی کمی ہو تو ترجیحا شام یارات کے وقت پانی دیا جائے۔فصل کو ایک ہی دفعہ زیادہ پانی دینے کی بجائے وقفہ وقفہ سے ہلکی آبپاشی کریں تاکہ جڑوں کو خوراک اور سانس لینے میں آسانی رہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پوٹاشیم نائٹریٹ (%2) محلول کے ہفتہ وار چار سپرے پھول نکلنے سے شروع کریں تا کہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔








