لاہور۔30مئی (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اےمحمد طاہر وٹو کے احکامات پر شاہراں و باغات میں موسمی پھولوں کی پینری لگانے کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق زینیا، صدا بہار اور کاسموس سمیت متفرق رنگ برنگے پھولوں کی پینری لگائی جا رہی ہے ،شاہدرہ فلائی اوور و فیملی پارک، آزادی چوک، لبرٹی گول چکر، ایم ایم عالم روڈ، اڈا پلاٹ، سدرن بائی پاس، صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں …
لاہور میں شاہراں و باغات میں موسمی پھولوں کی پینری لگانے کا عمل جاری

مزید خبریں
لاہور۔30مئی (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اےمحمد طاہر وٹو کے احکامات پر شاہراں و باغات میں موسمی پھولوں کی پینری لگانے کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق زینیا، صدا بہار اور کاسموس سمیت متفرق رنگ برنگے پھولوں کی پینری لگائی جا رہی ہے
،شاہدرہ فلائی اوور و فیملی پارک، آزادی چوک، لبرٹی گول چکر، ایم ایم عالم روڈ، اڈا پلاٹ، سدرن بائی پاس، صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں پلانٹیشن بھی کی جا رہی ہے،ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں شاہرائوں کی خوبصورتی کیلئے گرین بیلٹس میں دیدہ زیب پلانٹرز میں موسمی پھول سجائے جا رہے ہیں،باغات اور شاہرائووں میں تازہ گھاس بھی لگائی جا رہی ہے،موسمی شدت کے پیش نظر پلانٹیشن کی نگہداشت کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔








