لاہور چیمبر کے انتخابات، کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ کلاسز کے پولنگ نتائج مرتب

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات2026 میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز کے پولنگ نتائج مرتب کر لئے گئے ہیں

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات2026 میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز کے پولنگ نتائج مرتب کر لئے گئے ہیں۔انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد 30 امیدوار لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے ٹرم کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر بھی امیدوار منتخب ہو گئی ہیں۔ایسوسی ایٹ کلاس میں ویژن الائنس کے 15 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں سید عظمت علی نے 5,428 ووٹ،زمان نصیب نے 5,421 ، شہاب بشارت نے 5,416 ، مقبول صدیقی نے5,390 ، عادل بابر خان نے 5,385 ، خادم حسین نے5,382 ، شہزاد محمود نے 5,370 ، نوید ایوب نے 5,355 ، ساحر مشتاق نے 5,351 ، سردار عثمان غنی نے5,344 ، محمد اعجاز غوری نے5,306 ، محمد یاسین نے 5,305 ،علی رضا نے5,305 ، شاہ بہرام نے5,166 اور شہزاد علی شاہ نے 4,990 ووٹ حاصل کئے ۔ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ لاہور چیمبر انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے طور پر منعقد ہوئی جبکہ کارپوریٹ کلاس کی پولنگ ایک روز قبل مکمل ہوئی تھی۔کارپوریٹ کلاس میں 15 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں علی حسام اصغر نے 1,700 ووٹ، شیخ محمد ابراہیم نے 1,638 ، حامد رضا نے 1,605 ، سید یوسف جمیل حسین رضوی نے 1,588 ، عظیم افتخار نے 1,585 ، مردان علی زیدی نے 1,570 ، طارق محمود نے 1,562 ، ذوالفقار علی چوہدری نے 1,549 ، حمد محمود نے 1,544 ، چوہدری محمد فرغام نے 1,541 ، محمد علی نے 1,535 ، محمد عمر عبداللہ چوہدری نے 1,512 ، چوہدری طاہر منظور نے 1,478 ، عامر عطا باری نے 1,460 اور حمزہ مجید نے 1,455 ووٹ حاصل کیے۔کارپوریٹ کلاس کے نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے 13 امیدواروں کا تعلق ویژن الائنس سے ہے، جبکہ چوہدری طاہر منظور اور عامر عطا باری بالترتیب امیدوار نمبر 13 اور 14 کی حیثیت سے پی پی بی اے کے امیدوار تھے۔اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر کارپوریٹ کلاس سے حما جنید جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے نائلہ ندیم منتخب ہو گئی ہیں۔کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز کی پولنگ کی تکمیل کے ساتھ لاہور چیمبر انتخابات 2026 کا دو مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر 30 امیدوار براہِ راست پولنگ کے ذریعے جبکہ خواتین کی دو امیدوار مخصوص نشستوں پر لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے ٹرم کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

مزید خبریں