محکمہ زراعت کی جانب سے کسان کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس لسبیلہ میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے کی
لسبیلہ ،محکمہ زراعت کی جانب سے کسان کارڈ کی تقسیم، 500 سے زائد کسانوں کے کارڈ منظور ہوئے، اے ڈی سی سراج احمد بلوچ

مزید خبریں
حب۔ 28 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے کسان کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس لسبیلہ میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے کی ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تنویر احمد چنہ، امیت بلوچ سمیت محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل آسان شرائط پر فراہم کیے جائیں گے، جس سے زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تنویر احمد چنہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لسبیلہ میں اب تک 500 سے زائد کسانوں کے کسان کارڈ منظور ہو چکے ہیں
جبکہ رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ حکومتی سہولیات اور زرعی مراعات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔








