ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے کی کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ لہسن کی کاشت 30 ستمبر تک مکمل کر لیں اور اچھی پیداوار کیلئے 160 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند پوتھیوں کا استعمال کیاجائے نیز فصل کی کاشت کیلئے ایسی زرخیز میرازمین کا انتخاب کیاجائے
لہسن کی بہتر پیداوار کیلئے 30 ستمبر تک 160 کلوگرام فی ایکڑ پوتھیوں کا استعمال کیاجائے،محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے کی کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ لہسن کی کاشت 30 ستمبر تک مکمل کر لیں اور اچھی پیداوار کیلئے 160 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند پوتھیوں کا استعمال کیاجائے نیز فصل کی کاشت کیلئے ایسی زرخیز میرازمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی کے نکاس کامناسب انتظام بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کاآخری ہفتہ لہسن کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں اور بمپر کراپ کیلئے سود مند ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار لہسن کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبر کی گلی سڑی 20سے25 ٹن کھاد ڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3 مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعد میں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کرلیاجائے۔انہوں نے کہاکہ لہسن کی گلابی اور جی ایس ون منظور شدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار نصف نائٹروجنی کھاد، ڈی اے پی و پوٹاشیم کاشت کے وقت جبکہ نصف نائٹروجنی کھاد نومبر کے مہینہ میں 15 دن کے وقفہ سے ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ پھپھوندکش زہر لگاکرکاشت سے لہسن کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے نیز 5،5مرلے کی کیاریوں کی صورت میں کاشت کے دوران زمین کی ہمواری کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔








