لہسن کے کاشتکار بہتر پیداوار کے لئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

سیالکوٹ ۔ 12 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سمبڑیال صباء تحسین نے لہسن کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاؤ کی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہو سکتی ہے لیکن …

سیالکوٹ ۔ 12 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سمبڑیال صباء تحسین نے لہسن کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاؤ کی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہو سکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتا ہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اورتنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور بعد میں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہو جاتا ہے جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اوربیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہسن کے پتوں کے جھلساؤ کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ حملے کی شدت میں تمام پتے خشک ہو کر چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے لہسن کی گٹھیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات، مشاورت اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔