فیصل آباد۔ 10 مئی (اے پی پی):ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید مکینیکل آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہو گا جس کیلئے لینڈلیزر لیولرز اہم کردار کر سکتے ہیں کیونکہ لیزر لیولنگ کے ذریعے جہاں فصلوں کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ ہوتا ہے وہیں پانی کی 25فیصد بچت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد …
لیزر لیولنگ کے ذریعے فصلات کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ یقینی بنا یا جا سکتا ہے،ڈائریکٹرزراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 مئی (اے پی پی):ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید مکینیکل آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہو گا جس کیلئے لینڈلیزر لیولرز اہم کردار کر سکتے ہیں کیونکہ لیزر لیولنگ کے ذریعے جہاں فصلوں کی پیداوار میں 10سے 15فیصد اضافہ ہوتا ہے وہیں پانی کی 25فیصد بچت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے حکومت کی جانب سے بعض زرعی اداروں کو دیئے جانے والے جدید آلات کو نئی نسل کی تربیت کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح نوجوان سائنسدان ملک میں میکا نائزیشن کے ذریعے غذائی استحکام اور زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جدید مشینری کے استعمال سے نہ صرف شعبہ زراعت پر تحقیق کا معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ زیادہ سے زیادہ رقبے کو لیولنگ سے ہمکنار بھی کیا جاسکے گا۔








