مئی 2026ء میں ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ، 4.3 ارب ڈالر موصول

مئی 2026ء کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 4.3 ارب ڈالر وطن بھجوائے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):مئی 2026ء کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 4.3 ارب ڈالر وطن بھجوائے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026ء میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 20.2 فیصد جبکہ سال بہ سال بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025-26ء کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 9.2 فیصد اضافے کے ساتھ 38.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 34.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔مئی 2026ء میں ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے 1.025 ارب ڈالر موصول ہوا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1.007 ارب ڈالر، برطانیہ سے 645.5 ملین ڈالر اور امریکہ سے 349.8 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر، بیرونی کھاتوں کے استحکام اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔

مزید خبریں