ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرمحمد افضل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے،ڈاکٹر محمد افضل

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 16 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرمحمد افضل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کا آغاز ہو چکا ہے جو درخت لگانے کے لیے موزوں وقت ہے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ درخت لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جانوروں کے شیڈز کے ارد گرد سایہ کے لئے بھی پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں اور آکسیجن کا بہترین ذریعہ ہیں۔







