ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی کی کارروائی، 32 مقامات کا معائنہ،383 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) راولپنڈی نے سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف مقامات کے معائنے کرتے ہوئے 383 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر کو مجموعی طور پر 32 مقامات کا معائنہ کیا گیا

راولپنڈی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) راولپنڈی نے سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف مقامات کے معائنے کرتے ہوئے 383 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر کو مجموعی طور پر 32 مقامات کا معائنہ کیا گیا

جبکہ شہریوں اور کاروباری افراد سے سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے استعمال سے گریز کے حوالے سے 10 حلف نامے بھی لیے گئے۔ای پی اے راولپنڈی نے شہریوں اور تاجروں پر زور دیا کہ ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے سنگل یوز پلاسٹک بیگز کے استعمال سے گریز کیا جائے اور ماحول دوست متبادل اختیار کیے جائیں۔