فیصل آباد۔ 10 مارچ (اے پی پی):کاشتکار بہاریہ سورج مکھی کی کاشت 25مارچ تک مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل احمد نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے ایسی زمین جس میں نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہواور وہ زیادہ ریتلی و کلراٹھی نہ ہو مذکورہ فصل کیلئے انتہائی موذوں …
مارچ کے بعدبہاریہ سورج مکھی کی تاخیر سے کاشت کی صورت میں پیداوار کم ہوسکتی ہے،محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 مارچ (اے پی پی):کاشتکار بہاریہ سورج مکھی کی کاشت 25مارچ تک مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل احمد نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے ایسی زمین جس میں نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہواور وہ زیادہ ریتلی و کلراٹھی نہ ہو مذکورہ فصل کیلئے انتہائی موذوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کر لینا چاہیے تاکہ آبپاشی میں آسانی رہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کو ہموار کرنے اور سورج مکھی کا بیج کاشت کرنے سے قبل زمین میں گہرا ہل چلا کر زمین کو تیار کیا جائے اور فصل کی بوائی کیلئے منظور شدہ بیج کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ مختلف علاقوں میں موسمی حالات کے باعث مختلف اقسام مختلف پیداوار فراہم کرتی ہیں لہٰذا ،اگر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے بوائی کیلئے بیج کا چناؤ کیا جائے تو اس کازیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے اچھے اگاؤ کیلئے فی ایکڑ اڑھائی کلو گرام بیج کا استعمال انتہائی سود مند ہوتا ہے تاہم محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے اس میں کمی بیشی بھی کی جا سکتی ہے۔








