چین ون گروپ نے ماریہ توقیر کو فوری طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ مقرر کر دیا ہے۔ ماریہ توقیر کارپوریٹ مینجمنٹ اور انٹیریئرز کے شعبے میں وسیع پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ برس سے چین ون میں جنرل منیجر انٹیریئرز کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، جہاں انہوں نے ادارے کی ترقی اور مختلف پیشہ ورانہ منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ماریہ توقیر چین ون گروپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ مقرر

مزید خبریں
لاہور۔22جولائی (اے پی پی):چین ون گروپ نے ماریہ توقیر کو فوری طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ مقرر کر دیا ہے۔ ماریہ توقیر کارپوریٹ مینجمنٹ اور انٹیریئرز کے شعبے میں وسیع پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ برس سے چین ون میں جنرل منیجر انٹیریئرز کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، جہاں انہوں نے ادارے کی ترقی اور مختلف پیشہ ورانہ منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اپنی ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے مختلف جامعات کے آخری سمسٹر کے طلبہ کے لیے تین ماہ پر مشتمل ایک جامع انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے منعقد کیا، جس کا مقصد طلبہ کو عملی تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں اور صنعت سے براہ راست آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس پروگرام میں متعدد جامعات کے طلبہ نے شرکت کی اور انہیں عملی میدان میں کام کرنے کا قیمتی تجربہ حاصل ہوا۔ چین ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو اور بورڈ آف انڈسٹریل کولیبریشن ٹو انہانس ڈیزائن ایکسپورٹ کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق، نے ماریہ توقیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماریہ توقیر کی تقرری ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور ادارے کے لیے خدمات کا اعتراف ہے، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی چین ون گروپ کی ترقی اور کارپوریٹ شعبے کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔








