مالدیپ کی خاتونِ اول ساجدہ محمد کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ

مالدیپ کی خاتونِ اول ساجدہ محمد نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا دورہ کیا جس کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور محفوظ و معیاری ادویات تک رسائی یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ریگولیٹری تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):مالدیپ کی خاتونِ اول ساجدہ محمد نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا دورہ کیا جس کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور محفوظ و معیاری ادویات تک رسائی یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ریگولیٹری تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔دورے کے دوران خاتونِ اول ساجدہ محمد نے عوامی صحت کے تحفظ اور ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ڈریپ کی قیادت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل عملے کی خدمات اور عزم کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے امید کا اظہار کیا بالخصوص ادویات کے ضابطہ جاتی امور اور عوامی صحت کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تعاون بڑھانے پر زور دیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اشتراکِ عمل کے نئے مواقع کو بھی اجاگر کیا گیا جن کے ذریعے ادویات کے تحفظ کو فروغ دینے، ضابطہ جاتی طریقہ کار کو بہتر بنانے اور صحت کے نظام کو مزید مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

مزید خبریں