مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد نے خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے ان کی پرتپاک میزبانی اور خلوص پر اظہار تشکر کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد نے کہا کہ انہیں پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے …
مالدیپ کی خاتون اول کی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات، پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد نے خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے ان کی پرتپاک میزبانی اور خلوص پر اظہار تشکر کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد نے کہا کہ انہیں پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران پرتپاک استقبال، پُرخلوص میزبانی اور بامعنی گفتگو پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مالدیپ کی خاتون اول نے صدر اور اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار سرکاری عشائیے پر بھی دلی تشکر کا اظہار کیا، جو ان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مالدیپ اور پاکستان کے درمیان دوستی مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ محبت کے رشتوں پر استوار ہے۔ یہ قابل قدر تعلقات کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والی دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔







