قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کلائمیٹ سپورٹ لیوی (کاربن لیوی)کے نفاذ سے 29.161 ارب روپے کاریونیوحاصل ہوا۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹرمہرین رزاق بھٹو کے سوال پروزارت پٹرولیم کی جانب سے ایوان کوتحریری طورپرآگاہ کیاگیاہے
مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نفاذ سے 29.161 ارب روپے کاریونیوحاصل ہوا،وزارت پٹرولیم
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں کلائمیٹ سپورٹ لیوی (کاربن لیوی)کے نفاذ سے 29.161 ارب روپے کاریونیوحاصل ہوا۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹرمہرین رزاق بھٹو کے سوال پروزارت پٹرولیم کی جانب سے ایوان کوتحریری طورپرآگاہ کیاگیاہے کہ کاربن لیوی کا نام تبدیل کر کے کلائمیٹ سپورٹ لیوی رکھ دیا گیا ہے اور اسے پٹرولیم مصنوعات یعنی موٹر سپرٹ، ہائی سپیڈ
ڈیزل اور فرنس آئل پر یکم جولائی 2025 سے پٹرولیم مصنوعات (پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی) آرڈیننس 1961 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ایوان کوبتایاگیا کہ جولائی سے جنوری 2026 تک کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نفاذ سے جمع ہونے والا ریونیو 29.161 ارب روپے ہے۔ موجودہ مالی سال کے دوران، موجودہ شرح برقرار رہنے اور پٹرولیم مصنوعات کی متوقع فروخت کے پیش نظر 51 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے۔ایوان کوبتایاگیا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے جمع ہونے والے فنڈز کا استعمال پٹرولیم ڈویژن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔









