اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):مالی سال 2026 کے دوران غذائی اشیاء کی برآمدات 29.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 5.017 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک سے 5.017 ارب ڈالر مالیت کی غذائی اشیاء برآمد کی گئیں جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ …
مالی سال 2026 کے دوران غذائی اشیاء کی برآمدات میں 29.49 فیصد کمی، درآمدات میں 11.66 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):مالی سال 2026 کے دوران غذائی اشیاء کی برآمدات 29.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 5.017 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک سے 5.017 ارب ڈالر مالیت کی غذائی اشیاء برآمد کی گئیں جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ برآمدات 7.116 ارب ڈالر رہی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جون 2025-26 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔زیر جائزہ مدت کے دوران ملک سے 4.282 ملین میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے جن کی مالیت 2.291 ارب ڈالر رہی۔ اسی طرح 215170 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے تیار کردہ مصنوعات 482.017 ملین ڈالر، 533382 میٹرک ٹن پھل 308.130 ملین ڈالر جبکہ 594104 میٹرک ٹن سبزیاں 162.770 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ برآمد کی گئیں۔
اسی عرصے میں 46669 میٹرک ٹن تمباکو کی برآمد سے 142.527 ملین ڈالر اور 243019 میٹرک ٹن تیل دار بیج اور گری دار اجناس کی برآمد سے 260.519 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔مالی سال 2025-26 کے دوران 114046 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں جن کی مالیت 530.245 ملین ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2024-25 کی اسی مدت میں 114157 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات 495.109 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ برآمد کی گئی تھیں۔
دوسری جانب مالی سال 2025-26 کے دوران فوڈ گروپ کی درآمدات میں 11.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں 9.150 ارب ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اشیاء درآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2024-25 میں ان درآمدات کی مالیت 8.195 ارب ڈالر رہی تھیں۔








