مالی سال 2027کے دوران پاکستان کی اقتصادی نموکی شرح 3.7فیصد،مہنگائی کی شرح8.3فیصدرہنے کاامکان ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہاہے کہ مالی سال 2027کے دوران پاکستان کی اقتصادی نموکی شرح 3.7فیصد اورمہنگائی کی شرح8.3فیصدرہنے کاامکان ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ڈیولپمنٹ آو¿ٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہاہے کہ مالی سال 2027کے دوران پاکستان کی اقتصادی نموکی شرح 3.7فیصد اورمہنگائی کی شرح8.3فیصدرہنے کاامکان ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ڈیولپمنٹ آو¿ٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مالی سال 26-2025میں پاکستان کی معیشت نے 3.7 فیصد کی شرح سے ترقی کی، جس کی بنیادی وجہ صنعتی اور خدمات کے شعبوں کی مضبوط کارکردگی اور زرعی شعبے میں معتدل بہتری رہی۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران معاشی ترقی کی بنیاد معیشت کے اہم شعبوں میں مجموعی اور متوازن توسیع رہی تاہم بینک نے مالی سال 27-2026کے لیے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرحِ نمو کا تخمینہ کم کرکے 3.7 فیصد کر دیا ہے اس کی وجہ توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر پر بڑھتے ہوئے دباو¿ کو قرار دیا گیا ہے۔

اے ڈی بی نے نے مالی سال 26-2025کے لیے پاکستان میں افراطِ زر کی پیش گوئی بھی بڑھا کر 7.2 فیصد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں تیزی پیدا کی اسی طرح مالی سال 2026-27 کے لیے مہنگائی کا تخمینہ مزید بڑھا کر 8.3 فیصد کر دیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے دیرپا اور منفی معاشی اثرات ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ توانائی کی بلند قیمتیں اور عالمی سطح پر برقرار غیر یقینی صورتحال آئندہ مالی سال میں بھی مہنگائی کے دبائوکو برقرار رکھ سکتی ہیں جس سے پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی کو چیلنجز کا سامنا رہے گا۔

 

مزید خبریں