فیصل آباد۔ 08 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ ماٹ گراس ایک زود ہضم اور غذائیت سے بھر پور متعدد کٹائیاں دینے والا چارہ ہے اسلئے اس کی کاشت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد اقبال نے کہاکہ عام طور …
ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،ڈاکٹر خالد اقبال

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 08 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ ماٹ گراس ایک زود ہضم اور غذائیت سے بھر پور متعدد کٹائیاں دینے والا چارہ ہے اسلئے اس کی کاشت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد اقبال نے کہاکہ عام طور پر مئی اور جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پید اہو جاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے جس کو نہ صرف جانور اور مویشی بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی بآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماٹ گراس کی کاشت کے متعلق مزید رہنمائی اور معلومات کے حصول یا مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا فری ایگری کلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








