قصور. 16 اگست (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجدنے 40دن میں تیار ہونیوالی مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قرار دیدیاہے اورکہاہے کہ یہ مولی ستمبرکے مہینہ میں گھریلو استعمال کیلئے دستیاب ہوتی ہیں اورکاشتکار اسے اچھی قیمت پر فروخت کرکے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ مولی کی یہ قسم گرمی برداشت کرنے …
ماہرزراعت نے مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قرار دیدیا
قصور. 16 اگست (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجدنے 40دن میں تیار ہونیوالی مولی کی اگیتی قسم کی اگست میں کاشت کو منافع بخش فصل قرار دیدیاہے اورکہاہے کہ یہ مولی ستمبرکے مہینہ میں گھریلو استعمال کیلئے دستیاب ہوتی ہیں اورکاشتکار اسے اچھی قیمت پر فروخت کرکے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ مولی کی یہ قسم گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ اور اچھی پیداوار کے لئے کاشتکار ہموارکھیت میں 10سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے بکھیرکر کھیت میں ملادیں اور ہل چلانے کے ساتھ مناسب سہاگہ دے کر زمین کو خوب نرم کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی کاشت کے 20 سے 25 دن بعد آدھی بوری یوریا11.5کلوگرام نائٹروجن فی ایکڑڈال دی جائے۔









