ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت رواں ماہ اگست کے آخر میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت رواں ماہ اگست کے آخر میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ رواں ماہ اگست سے لے کر ستمبر کے آخر تک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہٰذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے …

فیصل آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت رواں ماہ اگست کے آخر میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ رواں ماہ اگست سے لے کر ستمبر کے آخر تک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہٰذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پودینے کی کاشت کے فوراً بعدآبپاشی کر لی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پودینہ کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیز اور پانی کا بہتر نکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہو اس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہو سکتی ہے۔