فیصل آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں گندم کی بہتر پیداوار کے لئےجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کردی ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے چین، یوکرائن، انڈیا، کینیڈا اور امریکا کی طرح گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان میں سالانہ تقریباً25ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جس میں سے …
ماہرین زراعت کی کاشتکاروں گندم کی بہتر پیداوار کے لئےجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں گندم کی بہتر پیداوار کے لئےجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کردی ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے چین، یوکرائن، انڈیا، کینیڈا اور امریکا کی طرح گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔
ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان میں سالانہ تقریباً25ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جس میں سے تقریباً 19ملین ٹن پنجاب پیدا کرتا ہے جو کہ پا کستان میں گندم کی کل پیداوار کا تقریباً 75فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اوسط پیداوار تقریباً 28من فی ایکڑ ہے جس میں اضافہ کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ گندم کے سائنسدان دن رات گندم پر ریسرچ میں مصروف ہیں اور بلاشبہ اس میں خاطر خواہ کامیابیاں بھی حاصل کی گئی ہیں لیکن زرعی سائنسدانوں کو گندم کی پیداوار کے ساتھ اس کی کوالٹی میں بہتری کیلئے ریسرچ پر توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سائنسدان دنیا میں ڈیورم گندم کے بڑھتے ہوئے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسرچ کریں اس کے علا وہ جو اور جئی کی فصلات پرتحقیق بھی وقت کا تقاضا ہے کیونکہ ہمارے ہاں جو َکی پیداوار بہت کم ہے۔انہوں نے کہاکہ سائنسدانوں کی محنت کے نتیجے میں گندم زیادہ ہوگی تو ملکی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا جس سے زرعی سائنسدانوں کی بھی عزت افزائی ہوگی۔








