ماہرین سبزیات کی کاشتکاروں کو بینگن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ماہرین سبزیات کی کاشتکاروں کو بینگن کی فصل کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):ماہرین سبزیات نے موسم کی تبدیلی کے باعث بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

پرنسپل سائنٹسٹ شعبہ سبزیات آری ڈاکٹر سجاد سعیدنے کہا کہ یہ سبزی بہت زیادہ ریشے دار کم تر حراروں کی خصوصیت رکھتی ہے جبکہ اس میں مینگانیز، فولیٹ، پوٹاشیم، وٹامن کے، وٹامن سی، نیاسین، میگنیشیم اور کاپر سمیت دیگر غذائی اجزا کی کوئی کمی نہیں جس کی وجہ سے طبی ماہرین بینگن کو صحت کیلئے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔ بینگن میں مختلف وٹامنز اور منرلز کے علاوہ متعدد اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بھی ہوتے ہیں جو جسم کو ضرررساں فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور اس کی وجہ سے امراض قلب اور کینسر تک سے تحفظ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو4 سے5سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس، سست تیلے سے بچاؤ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔

مزید خبریں