ماہرین لائیو سٹاک نے مویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے چارہ کاشت کرنے کی ہدایت کر دی

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا ہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں تمام تر لحمیات

فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا ہے کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں تمام تر لحمیات، پروٹینز اور غذائیت سے بھر پور چارے کی فراہمی کیلئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے مویشیوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کاشتکاروں اورزرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی، سدابہار، جوار، ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اور بیج کا استعمال کریں۔

انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل اپریل سے ستمبر تک کاشت کی جاسکتی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے لائیوسٹاک فارمرز کو مفت مشوروں کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات کسی بھی مسئلہ یا مشاورت و معاونت کیلئے دفتری اوقات کے اندر فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں